بہار اسمبلی انتخابات کیلئے BJP کی جانب سے71 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل پہلی فہرست میں50 موجودہ اراکین اسمبلی کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ اِن انتخابات میں BJP نے کچھ سینئر رہنماؤں کی جگہ نئے اور نوجوان چہروں کو موقع دیا ہے۔
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، منگیر ضلعے کے تارہ پور اسمبلی حلقے سے، جبکہ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، لکھی سرائے سے انتخاب لڑیں گے۔ ریاستی حکومت میں کابینہ وزراء، ڈاکٹر پریم کمار، سریندر مہتا، نتن نابِن، نتیش مشرا، رینو دیوی، نیرج کمار سنگھ ببلو، سنجے سراؤگی، کرشن کمار مَنٹو، کیدار پرساد گپتا اور ڈاکٹر سنیل کمار کو دوبارہ امیدواری دی گئی ہے۔ وزیر صحت منگل پانڈے، سیوان حلقے سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ وہیں سابق مرکزی وزیر اور سینئر BJP رہنما رام کرپال یادو، پٹنہ ضلعے کے داناپور اسمبلی حلقے سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔ اس دوران اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو اور سابق وزراء امریندر پرتاپ سنگھ، رام سورت کمار اور رام پریت پاسوان کو اِس مرتبہ BJP نے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
Site Admin | October 14, 2025 9:31 PM
این ڈی اے اور عظیم اتحاد سے وابستہ پارٹیوں نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے