بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم میں ترقی، امن و قانون اور مائیگریشن جیسے معاملات نمایاں رہے۔
بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے NDA امیدواروں کی حمایت میں بکسر اور سیوان میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کے زیر قیادت قانون کی عمل داری ایک اہم حصولیابی ہے۔ سیوان میں جناب شاہ نے کہا کہ لوگوں کو اب جنگل راج کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔ BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے گوپال گنج میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت نے بہار کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اپوزیشن پر دباؤ بنانے کیلئے BJP پر مرکزی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ اس دوران عظیم اتحاد میں شامل دیگر سیاسی پارٹیوں نے بھی ریاست بھر میں انتخابی مہم کی۔
Site Admin | October 24, 2025 9:39 PM
این ڈی اےاور مہاکٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے ریاست بھر میں اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے