این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل کو آج مہاراشٹر میں مہایُتی سرکار کے تحت ایک وزیر کے طور پر حلف دلایاگیا ہے۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں راج بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار حلف برداری کی اِس تقریب میں موجود تھے۔امکان ہے کہ انہیں خوراک، تقسیم عامہ اور صارفین کے تحفظ کی وزارت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ انہوں نے اس محکمے کی ذمہ داریاں پہلے بھی سنبھالی تھیں۔
Site Admin | May 20, 2025 2:50 PM
این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل کو آج مہاراشٹر میں مہایُتی سرکار کے تحت ایک وزیر کے طور پر حلف دلایاگیا ہے