نیشنل گرین ٹرائیبونل NGT نے آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بوڈ CPCB کو دلی اترپردیش، ہریانہ اور بہار کے ریاست کے آلودگی سے متعلق سبھی ریگولیٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ آلودگی پھیلانے والی اُن کی ایک ہزار 700 سے زیادہ صنعتوں کے خلاف فوری کارروائی کریں، جو مبینہ طور پر گنگا اورجمنا سمیت اہم آبی ذخائر میں صاف کیے بغیر آلودہ پانی اور فضلہ کو خارج کر رہی ہیں۔ چیئر پرسن جسٹس پرکاش شری واستو اور ماہر ممبر ڈاکٹر افروز احمد کی بینچ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی سینکڑوں صنعتیں، صنعتی فضلہ کے اخراج کی Monitering کے نظام کو لگانے کیلئے CPCB کی ہدایات پر عمل آوری میں ناکام رہیں ہیں۔
Site Admin | November 9, 2025 2:58 PM
این جی ٹی نے سی پی سی بی کو دلی، اترپردیش، ہریانہ اور بہار کی ایک ہزار 700 سے زیادہ آلودگی سے متعلق صنعتوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے