ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:52 PM

printer

این ایچ آر سی اور NCW کے وفود نے مغربی بنگال میں مرشدآباد وقف احتجاج سے متعلق تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی

مغربی بنگال میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC اور خواتین کے قومی کمیشن NCW کے وفود نے آج مالدہ کے ویشنو نگر کے Parlapur کا دورہ کیا۔ مندوبین نے مرشدآباد وقف ایجی ٹیشن سے وابستہ تشدد کے اُن متاثرین سے ملاقات کی جو محفوظ رہنے کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑ آئے ہیں۔ NCW کی صدر نشین Vijaya Rahatkar نے ریلیف کیمپوں میں رہ رہے بچوں اور خواتین کے بارے میں بتایا کہ وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔
انتظامی سطح پر نظر انداز کئے جانے کے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش رچنے کے الزامات لگائے گئے۔ مقامی افراد نے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے BSF کے مستقل کیمپ کا مطالبہ کیا۔اِدھر گورنر سی وی آنند بوس بھی مالدہ گئے اور انھوں نے کیمپوں کا دورہ کیا۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نکتہ چینی کی کہ انھوں نے زمینی بحران کو حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔