July 17, 2025 12:07 AM

printer

این ایچ آر سی نے پورنیا میں  جادو کرنے کے شبہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کو جلانے اور مارنے کے واقعہ پر بہار کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے ڈائیریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (NHRC) نے پورنیا میں   جادو کرنے کے شبہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کو جلانے اور مارنے کے واقعہ پر بہار کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے ڈائیریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے اگر خبروں میں پیش کیا گیا مواد سچ ہے تو اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

 NHRC نے ریاستی حکومت کو بھی یہ ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعہ کے واحد چشم دید گواہ اور متاثرہ کنبہ کے   اکیلے زندہ بچ جانے والے سولہ سالہ لڑکے کو کاؤنسلنگ فراہم کرے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔