این آئی اے نے غیر قانونی بنگلہ دیشی دراندازی کیس کی تحقیقات، دلّی پولیس سے اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔ ایجنسی نے FIR درج کی ہے۔
قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکینِ وطن سے متعلق ایک بڑے Racket کی چھان بین اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ پہلے اِس کی جانچ دلّی پولیس کا اسپیشل سیل کررہا تھا۔ عہدیداروں نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ NIA نے گذشتہ ہفتے اِس معاملے کو باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد ایک نئی FIR درج کی ہے۔ ایجنسی نے اپنی چھان بین شروع کردی ہے اور امید ہے کہ اِس نیٹ ورک سے وابستہ پورے گروہ اور رقم کے لین دین کا پتہ لگاکر تحقیقات کو دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔ NIA نے یہ معاملہ غیرقانونی امیگریشن میں سہولت فراہم کرنے اور اِس سے لاحق سلامتی کو درپیش امکانی خطرات کے پیشِ نظر منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کئے جانے کی امورِ داخلہ کی وزارت کی ہدایت کے بعد اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔
اِس سے پہلے دلّی پولیس نے قومی راجدھانی میں غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران معاملہ درج کیا تھا۔ دلّی پولیس اپنی چھان بین کے دوران، ملک میں داخل ہونے کے غیرقانونی راستے، جعلی شناختی دستاویزات، غیرقانونی تارکینِ وطن کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے والوں اور غیرقانونی تارکینِ وطن کو روزگار فراہم کرنے میں مدد کرنے والے ایجنٹوں کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی تھی۔