دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں ساتویں ملزم Soyab کو قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کی دَس دِن کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اسے تحقیقاتی ایجنسی نے فریدآباد سے گرفتار کیا ہے۔ Soyab کو آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے اسے NIA کو سونپ دیا گیا۔ عدالت نے اس معاملے کے دیگر ملزم عامر علی راشد کی حراست میں بھی مزید سات دن کی توسیع کی ہے۔
NIA کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ Soyab نے 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ پر ہوئے کار بم دھماکے سے پہلے Umar Un Nabiکو Logistic مدد فراہم کی تھی، جس میں بہت لوگوں کی جانیں گئیں اور بہت سے زخمی ہوئے تھے۔
انسداد دہشت گردی ایجنسی نے مزید کہا کہ گرفتار شدہ افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے تاکہ اس معاملے کے پیچھے کی دہشت گردانہ سازش پر سے مکمل طور پر پردہ ہٹایا جا سکے۔
ایجنسی نے کہا کہ وہ اس وحشیانہ حملے میں ملوث گروپ کے دیگر ممبران کی شناخت کیلئے تلاش کی کاروائی سمیت اُن کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے کیلئے مختلف ریاستوں کی پولیس فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔×