قومی جانچ ایجنسی NIA نے، کَل چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے Giridih ضلعے کے دور دراز گاؤوں میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی پچھلے سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پولنگ اور سکیورٹی ٹیم پر، CPI ماؤ نواز کی طرف سے کیے گئے حملے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران NIA کی ٹیم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نکسل پمفلیٹس، کتابچے، موبائل فون، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مجرمانہ نوعیت کا سامان بھی ضبط کیا ہے۔×
Site Admin | December 28, 2024 3:58 PM
این آئی اے نے، کَل چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے گریدھی ضلعے کے دور دراز گاؤوں میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔
