دیہی ترقیات کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کا روزگار نئے نافذ کردہ وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا گارنٹی مشن (گرامین) ایکٹ، 2025 کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے ایم جی نریگا کے عہدیداروں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ قومی سطح کی بات چیت کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجرتوں اور اعزازیے کی ادائیگیوں سے متعلق مخصوص خدشات پر بات کرتے ہوئے، جناب چوہان نے کہا کہ انتظامی سربراہ کے تحت اخراجات کی حد کو بڑھاکر 6 فیصد سے 9 فیصد کردیا گیا ہے، جس سے ریاستی حکومتوں کو اپنے عہدیداروں کو بروقت اور قابلِ اعتماد ادائیگیاں یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور ان کی خدمات کی مجموعی شرائط و ضوابط میں بھی بہتری آئے گی۔x
Site Admin | December 31, 2025 10:18 PM
ایم جی نریگا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کا روزگار نئے نافذ کردہ وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا گارنٹی مشن (گرامین) ایکٹ، دو ہزار پچیس کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے: شیو راج سنگھ