Elon Musk کا اے آئی ماڈل Grok، فحش اے آئی Deep Fakes پر عالمی تشویش کے مدنظر، اب اپنے صارفین کو لوگوں کی ایسی تصویروں کو Edit کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جس میں اُن کا جسم نمایاں ہورہا ہو۔ یہ پابندی پیسے ادا کرنے والے سبسکرائبرس سمیت سبھی صارفین پر لاگو ہوگی، جس کا اعلان AI سے تیار کردہ فحش تصاویر کی تحقیقات کرنے والے سرکردہ وکیل کی جانب سے کیلیفورنیا میں تحقیقات شروع کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ’ایکس‘ پر کیا گیا ہے۔ اِن تصاویر میں بچوں کی تصویریں بھی شامل ہیں۔ ’ایکس‘ نے کہا ہے کہ اِس طرح کی تصاویر بنانے کی کوشش کرنے والوں کو مقامی قوانین کے تحت بلاک کردیا جائے گا۔ x
Site Admin | January 15, 2026 3:51 PM
ایلن مسک کا اے آئی ماڈل، اے آئی ڈیپ فیک پر عالمی تشویش کے مدنظر، اب اپنے صارفین کو لوگوں کی تصویروں کو اِس طرح سے ایڈٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جس میں اُن کا جسم نمایاں ہورہا ہو۔