July 13, 2025 3:39 PM

printer

ایف بی آئی نے بین الاقوامی دہشت گردی نیٹ ورک پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ میں آٹھ خالصتانی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

        امریکہ میں، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن FBI- نے دہشت گردی کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے، ملک بھر سے آٹھ خالصتانی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے افرادمیں، پنجاب میں سرگرم گینگسٹرPavittar سنگھ بٹالا شامل ہے، جو ممنوعہ گروپ ببّر خالصہ انٹرنیشنل BKI سے سے منسلک دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کو مطلوب ہے۔

        جون میں، NIA نے ایک فرد جرم میں جتیندر Joti اور BKI کے نامزد دہشت گرد لکھبیرLanda کے ہمراہ بٹالا کو نامزد کیا تھا۔ Special Weapons and Taktics ٹیموں کے ذریعہ دلپریت سنگھ، عرش پریت سنگھ،      امرت پال سنگھ، وشال، پوترسنگھ، گُرتاج سنگھ، من پریت رندھاوا اور سرب جیت سنگھ کو حراست میں لئے جانے کے بعد اورکثیر ایجنسی تحقیقات کے بعد، یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

        بھارتی انٹلی جنس ایجنسیوں کے مطابق سبھی مشتبہ افراد، ایک گینگسٹر نیز دہشت گردانہ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔××