October 31, 2025 9:56 PM

printer

ایف آئی ڈی ای شطرنج عالمی کپ، گوا کے شہر Taleigao میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 23 سال کے بعد بھارت میں دوبارہ ہو رہا ہے

گوا کے Taleigao میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں آج FIDE شطرنج عالمی کپ 2025 کا آغاز ہوا۔ 23 برس کے بعد یہ سرکردہ ٹورنامنٹ، بھارت میں ہو رہا ہے۔ 31 اکتوبر سے 27 نومبر تک ہونے والے شطرنج کے اِس عالمی کپ میں 82 ملکوں سے 206 کھلاڑی حصہ لیں گے، جس کے انعام کی کُل رقم 20 لاکھ ڈالر ہے۔ بھارت کے سرکردہ شطرنج کھلاڑی ڈی گوکیش، آر پرگیہ نند اور Anish Giri، اِس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اِس تقریب کے سلسلے میں اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر شطرنج کے عالمی کپ کی میزبانی، بھارت میں ہونا، باعثِ فخر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔