ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں آج لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں بھارتی خواتین ٹیم کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ سردست بھارتی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔ اجنٹینا کے خلاف بھارت کا سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے، کیونکہ اس لیگ میں ارجنٹینا کی خواتین ٹیم درجہ بندی میں دوسرے مقام پر ہے۔ادھر خواتین کا اپنی طرح کا پہلا ہاکی انڈیا ماسٹرز کپ 2025 کل سے چنئی میں شروع ہورہا ہے۔ اس دس روزہ ٹورنامنٹ میں کُل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ اس مہینے کی 27 تاریخ وک ختم ہوگا۔ کل صبح چھ بجے افتتاحی میچ میں ہماچل کا مقابلہ مہاراشٹر سے ہوگا۔کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کل خواتین کے ICC ایک روزہ عالمی کپ 2025 کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ میچز بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک کھیلے جائیں گے۔x
Site Admin | June 17, 2025 2:53 PM
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں آج لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں بھارتی خواتین ٹیم کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا