ہاکی FIH پرو لیگ میں اڈیشہ کے بھوبنیشور میں Kalinga ہاکی اسٹیڈیم میں آج شام بھارت کے مردوں کی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے، جبکہ خواتین کی ٹیم کا سامنا اسپین سے ہوگا۔ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی مردوں کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر ہے اور وہ اپنی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے کھیلے گی۔دوسری جانب سلیمہ Tete کی قیادت والی خواتین کی ٹیم آج اور کل اسپین کے خلاف ہونے والے اپنے مقابلوں کے لیے تیار ہے۔
Site Admin | February 18, 2025 2:30 PM
ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج شام بھوبنیشور میں بھارت کی مردوں کی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا، جبکہ خواتین کی ٹیم اسپین کا سامنا کرے گی