ایشیا کے سب سے اعلیٰ درجہ بندی کی حامل Para Lawn ٹینس معذور کھلاڑی، لکشمی جڈالہ نے نیشنل ٹینس چمپئن شپ 2025 (معذور افراد کے کھیل) میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں اِس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اِس کامیابی کے بعد 15 سالہ جڈالہ باضابطہ طور پر اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، 2027 کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہیں۔ یہ مقابلے مصر کے قاہرہ میں منعقد ہوں گے۔ اَنڈر 17 جونیئر زمرے میں جڈالہ نے اپنے تینوں مقابلے سیدھے سیٹوں میں جیتے اور وہ ناقابل تسخیر رہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جڈالہ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جیتنا اور اسپیشل اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنا خوابوں کے شرمندۂ تعبیر ہونے کے مترادف ہے۔
Site Admin | July 17, 2025 9:42 PM
ایشیا کی اعلیٰ ترین درجہ بندی کی حامل Para Lawn ٹینس کھلاڑی، لکشمی جڈالہ نے گوالیار میں نیشنل ٹینس چمپئن شپ 2025 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جڈالہ، اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2027 کیلئے کوالیفائی کرگئی ہیں