August 29, 2025 2:37 PM

printer

ایشیا کپ ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج صبح ملیشیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی

ایشیا کپ ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج صبح ملیشیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔ میچ کے آغاز میں بنگلہ دیش نے سبقت حاصل کی، جب اُن کے اسٹرائیکر اشرف الاسلام نے ابتدائی منٹوں میں تیزی کے ساتھ ایک گول کیا۔ اِس برتری سے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھ گیا۔ تاہم، اِس کے بعد ملیشیا نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی اور آہستہ آہستہ کھیل میں واپسی کی۔ ملیشیا کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار پاسنگ، بہترین تال میل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اِس کے نتیجے میں کھیل کے پہلے کوارٹر کے اختتام تک ملیشیا نے اسکور برابر کر دیا اور جلد ہی لگاتار 3 اور گول کر کے میچ پر مکمل غلبہ حاصل کر لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔