کرکٹ میں ایشیا کپ 2025 کے گروپ۔A کے اپنے فائنل میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف اب سے کچھ دیر پہلے تک16 اوورز میں 5 وکٹ پر 153 رن بنا لئے تھے۔یہ میچ، ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔دو میچوں سے چار پوائنٹ حاصل کرکے بھارت، پہلے ہی سُپر فور میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔کل سری لنکا نے افغانستان کو6 وکٹ سے ہراکر سُپر فور میں اپنی جگہ بنائی تھی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا گروپ۔B میں سرفہرست رہا۔
Site Admin | September 19, 2025 10:03 PM
ایشیا کپ کرکٹ کے گروپ اے میں، ابوظہبی میں بھارت اور عمان کے درمیان میچ جاری ہے
