ایشیا کپ کرکٹ میں سُپر فور مرحلے کے کَل کھیلے گئے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا دیا۔ دُبئی میں کھیلے گئے اِس ڈرامائی مقابلے کا فیصلہ سُپر اوور کے ذریعے کیا گیا۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور وہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنے سبھی 6 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہی۔ ایشیا کپ کے فائنل میں کَل بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ دُبئی میں کھیلا جانے والا یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہوگا۔
Site Admin | September 27, 2025 2:36 PM
ایشیا کپ کرکٹ میں سُپر فور مرحلے کے کَل کھیلے گئے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا دیا
