مردوں کے T-20 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سُپر فور کے کل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ یہ مقابلہ متحدہ عرب امارات کے ابوظبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 134 رن کے نشانے کے لیے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 18 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 138 رن بناتے ہوئے یہ میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایشیاء کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی پاکستان کی امید دوبارہ زندہ ہو گئی ہے۔ ایشیاء کپ میں آج بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق شام 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | September 24, 2025 9:51 AM | Cricket Asia Cup
ایشیا کپ کرکٹ میں آج شام دبئی میں، سپر فور میچ میں، بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
