ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 26, 2025 2:56 PM

printer

ایشیا کپ کرکٹ میں آج شام آخری سُپر فور میچ میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے

ایشیاء کپ ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ میں آج شام دبئی میں سُپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
بھارت پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔
اتوار کے روز فائنل میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ کَل رات کھیلے گئے میچ میں پاکستان، بنگلہ دیش کو 11 رن سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔