کرکٹ میں، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا ٹی-ٹوینٹی کپ کے خطابی مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پاکستان کے خلاف پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔آخری خبریں موصول ہونے تک پاکستان نے 7 وکٹ پر 17 اوورز میں 132 رن بنالئے تھے۔بھارت نے آج کے فائنل میچ میں تین اہم بدلائو کئے ہیں۔ ہاردِک پانڈیا چوٹ کے سبب میچ سے باہر ہیں، جن کی جگہ رِنکو سنگھ کو موقع دیا گیا ہے جبکہ ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا کی جگہ جسپریت بمراہ اور شیوم دوبے کی واپسی ہوئی ہے۔ ایشیا کپ کی تاریخ میں 17 ایڈیشن اور 41 برسوں میں پہلا موقع ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔آٹھ خطاب کے ساتھ بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب ٹیم رہی اور 2023 کا ون ڈے خطاب جیتنے کے بعد دفاعی چمپئن کے طور پر مقابلے میں پہنچی ہے۔
Site Admin | September 28, 2025 9:40 PM
ایشیا کپ ٹی-ٹوینٹی میں دوبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائنل میچ جاری ہے
