ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج شام دوبئی میں سُپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے سُپر فور مرحلے کے اپنے اپنے پہلے میچ جیت لئے ہیں۔ بھارت نے ٹورنامنٹ میں دوسری بار پاکستان کو شکست دی، جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرایا۔
اِدھر کَل رات کھیلے گئے سُپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔ پاکستان نے 134 رَن کا نشانہ 18 اوور میں پانچ وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔x