قزاخستان کے Shymkent میں جاری ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں بھارتی خواتین نشانے بازوں نے 25 میٹر پسٹل جونیئر انفرادی زمرے میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔
فائنل میں بھارت کی پائل کھَتری نے سونے کا، Naamya کپور نے چاندی کا اور Tejaswani نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے ٹیم مقابلے میں بھی سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
وہیں مردوں کے Trap مقابلے میں Bhowneesh Mendiratta نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اسی طرح خواتین کے Trap مقابلے میں بھارت کی Neeru Dhanda نے سونے کا، جبکہ Aashima Ahlawat نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اِس سے پہلے Manu Bhaker، Esha اور سِمرن پریت کور Brar پر مشتمل بھارتی ٹیم نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل سینئر ٹیم مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ اِس طرح وہ چین اور جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر رہیں۔
Site Admin | August 25, 2025 9:50 PM
ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں بھارتی خواتین نشانے بازوں نے، تین طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔ Bhowneesh Mendiratta نے مردوں کے Trap مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے
