ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 20, 2025 2:28 PM

printer

ایشیائی ترقیاتی بینک ADB نے عالمی بینک کے ساتھ تین ارب امریکی ڈالر ای ای اے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک ADB نے عالمی بینک کے ساتھ تین ارب امریکی ڈالر Sovereign Exposure Exchange (EEA) سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ترقی پذیر رکن ملکوں کیلئے قرض دینے کی سہولت میں اضافہ کیا جاسکے گا۔ ADB نے آج کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ اُس کا یہ پہلا EEA سمجھوتہ ہے اور 2020 سے اب تک دیگر کثری جہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ چھٹا EEA ہے۔ اِس کے ذریعے مجموعی ایکس چینج کے طور پر 9 ارب امریکی ڈالر کی رقم حاصل ہوئی ہے۔ مالیات اور Risk Management امور کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ Exposure Exchanges تبدیلی لانے والی ثابت ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ ہمیں منظم انداذ میں ایک ساتھ کام کرنے، خطرات کو کم کرنے اور اپنی رسائی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔