July 23, 2025 2:52 PM

printer

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں بھارت ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ کی GDP شرح ترقی کے ساتھ سب سے تیز ترقی کرنے والی بڑی معیشت برقرار رہے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے تیز رفتار سے ترقی کرنے والی معیشت برقرار رہے گی اور سال 2025 میں GDP کی شرح ترقی ساڑھے چھ فیصد اور سال 2026 میں چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ آج جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مضبوط اندرون ملک مانگ،نارمل مانسون اور مالی اُمور میں سہولت کی بدولت شرح ترقی بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ افراط زَر کی شرح ریزرو بینک آف انڈیا کے تخمینے کے دائرے میں رہنے کا امکان ہے۔ افراط زَر کی شرح 2025 میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد اور 2026 میں چار فیصد رہنے کی امید ہے۔
غذائی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے سے افراط زَر کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اور جون کے مہینے میں صارفین کے قیمتوں پر مبنی اشاریہ کم ہوکر دو اعشاریہ ایک فیصد کی سطح پر آگیا ہے، جو پچھلے 6 سال میں سب سے کم ہے۔
اس مہینے کے اوائل میں بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII نے موجودہ مالی سال کے دوران بھارت کی حقیقی GDP کی شرح ترقی 6 اعشاریہ چار فیصد سے لے کر 6 اعشاریہ سات فیصد تک رہنے کا اندازہ لگایا تھا، جس سے دنیا کی سب سے تیز ترقی کرنے والی بڑی معیشت کی حیثیت سے اُس کی پوزیشن کو مزید تقویت ملتی ہے

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔