December 10, 2025 11:22 PM

printer

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایشیا اور پیسیفک گروتھ آوٹ لُک رپورٹ میں موجودہ مالی سال کے لئے بھارت کی ترقی سات اعشاریہ دو فیصد کی پیش گوئی کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایشیا اور پیسیفک گروتھ آوٹ لُک رپورٹ میں موجودہ مالی سال کے لئے بھارت کی ترقی کے 6 اعشاریہ 5 فیصد کے بجائے 7 اعشاریہ 2 فیصد سے بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں زبردست ترقی اور مضبوط مالیات کے امکانات کے مد نظر تخمینے میں صفر اعشاریہ 7 پوائنٹس کی یہ بڑھوتری ہوئی ہے۔

ADB کے ذریعے ستمبر میں اس خطہ کے 4 اعشاریہ 8 فیصد سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی جسے اب بڑھا کر 5 اعشاریہ  1 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ بڑھوتری بھارت میں توقع سے زیادہ مضبوط ترقی کے سبب ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔