ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2025 2:55 PM

printer

ایشیاء کپ کرکٹ میں دبئی میں آج شام بھارت، میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ گروپ-اے کا یہ میچ دُبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ-A کی دیگر ٹیموں میں روایتی حریف پاکستان اور Oman شامل ہیں۔
اِدھر کل رات ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رن سے کراری شکست دی۔ گروپ-بی کے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 188 رن بنائے۔ اس میں عظمت اللہ عمر زئی کی ہاف سنچری کا اہم رول رہا، جو انہوں نے صرف 20 گیندوں پر بنائی۔
ہانگ کانگ کی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 94 رن ہی بناسکی۔ بابر حیات نے سب سے زیادہ 39 رن اِسکور کئے۔ پول B میں، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔