ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے دبئی میں سپر فور مرحلے کے آخری مقابلے میں سری لنکا کو شکست دے دی۔ یہ میچ نہایت سنسنی خیز اور ڈرامائی سپر اوور تک گیا اس طرح بھارت ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
سپر اوور میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹ حاصل کیے اور سری لنکا کو 2 رن پر روک دیا۔ بھارت کو جیت کے لیے تین رن درکار تھے جو اُس نے سپر اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیے۔
اِس سے پہلے بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 202 رن بنائے۔ جواب میں Pathum Nissanka نے شاندار سینچری بنائی، جس کی بدولت سری لنکا نے بھارت کے 202 رن کا ہدف برابر کردیا۔ Pathum Nissanka کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کَل دبئی میں، بھارت فائنل مقابلے میں پاکستان کا سامنا کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔x