ایشیاء کرکٹ کونسل ACC نے آج مردوں کے آئندہ ایشیاء کپ 2025 کے لیے تفصیلی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ایشیاء کرکٹ کونسل ACC نے آج مردوں کے آئندہ ایشیاء کپ 2025 کے لیے تفصیلی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ بھارت اور پاکستان 14 ستمبر کو گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔ بھارت 10 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا اور 19 ستمبر کو Oman کا مقابلہ کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور دبئی اور ابوظہبی میں 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔ بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور Oman کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے بعد دونوں ٹیمیں سُپر فور میں ایک دوسرے کا سامنا کر سکتی ہیں اور فائنل میچ 28 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

 2026 کے مردوں کے T-20 آئی عالمی کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیاء کپ T-20 فورمیٹ میں ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔  ہر گروپ سے چوٹی کی دو ٹیمیں سُپر فور اسٹیج میں داخل ہوں گی اور چوٹی کی دو ٹیمیں خطابی مقابلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ کولمبو میں 50 اوورس کے فورمیٹ میں کھیلے گئے 2023 کے فائنل میں سری لنکا کو ہراتے ہوئے بھارت ایشیاء کپ کا موجودہ چیمپئن ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔