ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2025 9:53 PM

printer

ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے کو واپس لے لیا گیا ہے کیونکہ بھارت نے دہشت گردی سے متعلق تشویش کو شامل نہ کرنے پر سخت اعتراض درج کیا ہے

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بہت سے رُکن ممالک بعض مسئلوں پر متفق نہیں ہوسکے، اور اسی لئے دستاویز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزرات کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت دستاویز میں درج تشویش اور دہشت گردی کو شامل کرنا چاہتا تھا جو ایک خاص ملک کو قابل قبول نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہر قسم اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے یکجا ہوں۔
آپریشن سندھو کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ ابھی تک ایران سے تین ہزار 426 بھارتیوں اور اسرائیل سے818 بھارتی باشندوں کو واپس لایا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، اپنی فضائی حدود کھولنے کیلئے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
بھارت-کنیڈا تعلقات کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں Alberta کے Kananaskis میں جی-7 چوٹی کانفرنس کے موقع پر کنیڈا کے وزیر اعظم Mark Carney سے باہمی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، فریقین نے تعلقات میں استحکام کو بحال کرنے کیلئے جامع اور تعمیری اقدامات کرنے سے اتفاق کیا، جس کا آغاز ایک دوسرے کی راجدھانیوں میں ہائی کمشنر کی جلد واپسی سے کیا جانا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، بھارت نے پاکستان کے گھنائونے ایجنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سرحد پار کی دہشت گردی کی اعانت کرنے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفیرپی ہریش نے بچوں اور مسلح افواج کے تنازعہ پر UNSC کی ایک کھلی بحث میں اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے اور کونسل کے ایجنڈے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں