ملک میں نئے لیبر ضابطوں کے نفاذ سے معیشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے گی۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اِن نئے لیبر ضابطوں سے بے روزگاری کی شرح میں ایک اعشاریہ 3 فیصد سے بھی زیادہ کمی آئے گی، جس سے روزگار کے مزید 77 لاکھ موقعے پیدا ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے لیبر ضابطوں سے، جو اس مہینے کی 21 تاریخ سے نافذ ہوئے ہیں، باضابطہ مزدوروں کی تعداد میں، کم سے کم 15 فیصد تک کا اضافہ ہوگا، جس سے باضابطہ مزدوروں کی حالیہ 60 اعشاریہ چار فیصد شرح میں اضافہ ہوکر یہ 75 اعشاریہ پانچ فیصد ہوجائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ سماجی شعبے میں لوگوں کے، زندگی بیمہ کرانے کی تعداد 85 فیصد تک ہوسکتی ہے، جس سے ملک کے محنت سے متعلق ایکونظام کو استحکام حاصل ہوگا۔
SBI نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 44 کروڑ لوگ، فی الحال غیر منظم شعبے سے وابستہ ہیں، جن میں سے تقریباً 31 کروڑ کارکنوں کا اندراج ای شرم پورٹل پر ہے۔ x