February 26, 2025 10:26 PM

printer

ایس ایل بی سی سرنگ پروجیکٹ پر کَل سے بچاؤ کارروائی میں تیزی آئے گی: این اُتّم کمار ریڈی

تلنگانہ کے آبپاشی محکمے کے وزیر این اُتّم کمار ریڈی نے آج کہا ہے کہ SLBC سرنگ پروجیکٹ پر کَل سے بچاؤ کارروائی میں تیزی آئے گی۔ بچاؤ ٹیموں نے مزید پیش رفت کی ہے لیکن وہ ابھی تک سرنگ میں پھنسے 8 افراد کے ساتھ رابطہ قائم نہیں کرسکی ہیں۔ بچاؤ ٹیمیں سرنگ کے مزید اندر پہنچ چکی ہیں۔ ممکن ہے کہ اِن ٹیموں کو پانی اور کیچڑ اور گاد کے ڈھیر میں اندھیرے میں مشینوں کے ٹوٹے ہوئے خطرناک ٹکڑوں کا سامنا کرنا پڑے۔

پچھلے سنیچر کو سرنگ کی چھت کا ایک حصہ گر گیا تھا اور سرنگ میں پروجیکٹ اور سائٹ انجینئروں اور چھ مزدوروں سمیت کُل 8 افراد اِس میں پھنس گئے تھے۔

تلنگانہ کے ناگر کُرنول ضلعے میں دُمالا پینٹا کے مقام پر بچاؤ کی کارروائی میں بھارتی فوج، بحریہ اور قدرتی آفات کی صورت میں بندوبست کرنے والی فورسز سمیت تقریباً ایک درجن ایجنسیاں حصہ لے رہی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔