ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا ہے کہ وہ کل صبح، روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کیلئے ماسکو جائیں گے ۔ یہ بیان، امریکہ کی طرف سے ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر B-2 بمبار جہاز سے حملہ کیے جانے کے بعد، ایک پریس بیان کیلئے دیا گیا ہے۔ عراقچی نے ترکیے کی راجدھانی استنبول میں ایک کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری ہے اور دونوں ہی ملک ہمیشہ ایک دوسرے سے صلاح مشورہ کرتے ہیں اور تال میل رکھتے ہیں۔
Site Admin | June 22, 2025 9:44 PM
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا ہے کہ وہ کل صبح، روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کیلئے ماسکو جائیں گے