ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے روکنے کے لیے جنیوا میں یوروپی وزراء خارجہ سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے روکنے کے لیے جنیوا میں یوروپی وزراء خارجہ سے ملاقات کی۔ بات چیت میں فرانس، انگلینڈ، جرمنی اور یوروپی یونین کے رہنما شامل تھے۔   یہ میٹنگ ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس بیان کے بعد کی گئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دو ہفتے کے اندر اندر ایران پرحملے کی حمایت کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یوروپی لیڈروں نے ایران سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی ترک کرے اور واپس مذاکرات کے راستے پر آجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ سمیت وسیع معاملات نیز اپنے نیوکلیائی پروگرام کے بارے میں بات چیت پر رضامندی  ظاہر کی۔

جناب عراقچی نے بات چیت کو سنجیدہ اور قابلِ احترام قرار دیا اور کہا کہ اگر اسرائیل حملے روک دیتا ہے تو ایران سفارتکاری کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت نہ کرنے کے لیے یوروپی ممالک کی نکتہ چینی کی۔ حملوں کے بعد سے ایران اور مغربی رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی مصدقہ بالمشافہ میٹنگ تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔