ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج بات چیت کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ وہ امریکہ کی طرف سے کی گئی فوجی جارحیت کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی حالات و واقعات پر، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ صلاح مشورہ کریں گے۔
کَل ترکیہ کی راجدھانی استنبول میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں جناب عراقچی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری ہے اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے صلاح مشورہ کرتے ہیں اور تال میل رکھتے ہیں۔