June 22, 2025 3:28 PM

printer

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے، ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ساتھ تال میل کر کے امریکی فورسز کے فوجی حملوں کے بعد امریکہ کی سخت مذمت کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے، ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ساتھ تال میل کر کے امریکی فورسز کے فوجی حملوں کے بعد امریکہ کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب عراقچی نے امریکہ پر اقوام متحدہ منشور، بین الاقوامی قوانین اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے NPT کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اِن حملوں کو شرمناک قرار دیا ہے اور یہ تنبیہ کی ہے کہ اِس کے دور رس مضمرات مرتب ہوں گے۔ جناب عراقچی کا یہ شدید ردعمل امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اِس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایران میں Fordow، Natanz اور اصفہان میں ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔