ایران کے نیوکلیائی اور فوجی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کے فضائی حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی کے درمیان آج ایران کے وزیر خارجہ جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے خبر دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس Araghchi آج ان میٹنگوں کیلئے جنیوا جائیں گے۔
فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یوروپی یونین کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیئے میں طرفین سے ضبط وتحمل سے کام لینے اور سفارتکاری کا عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا۔ تین یوروپی ممالک، جنہیں E-3 کہا جاتا ہے، انہوں نے ایران کے ساتھ 2015 کے اصل نیوکلیائی معاہدے کے سلسلے میں بات چیت میں ایک اہم رول ادا کیا تھا، لیکن وہ اقوام متحدہ کے نیوکلیائی نگراں ادارے کے ساتھ اپنے تال میل کو بہتر نہ کرنے کی صورت میں ایران کو بار بار اُن پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کی دھمکی دیتے رہے، جو اس معاہدے کے تحت ہٹالی گئی تھیں۔×