ایران کے صدر Masoud Pezeshkian نے، اُس بل پر دستخط کرکے، اُسے قانون بنا دیا ہے، جس کے تحت اقوامِ متحدہ کی نیوکلیائی نگرانی کے ادارے، بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی کی ایجنسی – IAEA کے ساتھ تعاون کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ ایران کے ذریعے اٹھائے گئے اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہے، جس کا تعلق اُس کی نیوکلیائی سرگرمیوں سے متعلق بین الاقوامی قوتوں کے ساتھ تعطل سے ہے۔ ایران کی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ یہ قانون، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بعد وضع کیا گیا ہے، اب باقاعدہ طور پر نافذ ہوگیا ہے۔ x
Site Admin | July 3, 2025 12:00 AM
ایران کے صدر نے، آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے والے قانون کو منظوری دے دی ہے