June 18, 2025 3:03 PM

printer

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف وارننگ جاری کی ہے

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف وارننگ جاری کی ہے، جبکہ ایران نے اپنے رات کے تازہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف ہائیپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں خامنہ ای نے کہا ہے کہ اب جنگ شروع ہوچکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو اسرائیل کو سخت جواب دینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے تئیں کوئی رحم نہیں کریں گے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف ڈرونس کا بھی استعمال کیا، جہاں فوج نے کہا ہے کہ بحر مردار کے علاقے میں اسرائیل کے دو میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوجوں نے مقبوضہ علاقوں کے اوپر اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ادھر اسرائیلی جنگی جہازوں نے بھی کل ایران کی راجدھانی کو نشانہ بنایا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہوائی حملوں کے پیش نظر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی ایک نیوکلیائی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے تہران میں ایک کمانڈ سینٹر میں ہوائی حملے کے دوران آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر علی شادمانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کو کہا ہے۔x