ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اِس سے ایران کے قومی مفادات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے یہ تنبیہہ بھی کی ہے کہ اِس طرح کی بات چیت سے ایران کیلئے بڑا نقصان ہوسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسا نقصان ہوجائے، جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ جناب خامنہ ای نے امریکی رویے کی یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ امریکہ نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں اور یورینیم کو افزودہ بنانے کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرکے مذاکرات کا نتیجہ پہلے ہی طے کردیا ہے۔
Site Admin | September 24, 2025 3:20 PM
ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اِس سے ایران کے قومی مفادات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔