ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 2:48 PM

printer

ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایٹمی معاملات پر پھر سے بات چیت شروع کرنے کی پیشکش کو رد کردیا ہے

ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایٹمی معاملات پر پھر سے بات چیت شروع کرنے کی پیشکش کو رد کردیا ہے۔ اُس نے ان کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا کہ امریکہ نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔ اِس سے پہلے بالواسطہ طور پر گفتگو کے پانچ دور ہوئے تھے، جو ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فضائیہ کی 12 دن تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد روک دیئے گئے تھے۔ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی پروگرام میں امریکی مداخلت کی بھی مذمت کی ہے اور اِسے ناجائز اور جارحانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ مغربی ممالک، ایران پر خفیہ طور پر اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام جاری رکھنے کا الزام لگاتے رہے ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم کو غیرفوجی مقاصد کیلئے افزودہ بنا رہا ہے۔