June 25, 2025 10:08 PM

printer

ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے سے متعلق ایک بل کو منظوری دی ہے

ایران کی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے نیوکلیائی نگرانی کرنے والے ادارے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی IAEA کے ساتھ تعاون کو معطل سے متعلق ایک بل کو آج منظوری دی۔ ایران کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ یہ فیصلہ، اسفہان، Fordow اور Natanz میں تین ایرانی نیوکلیائی تنصیبات پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد لیا گیا ہے۔

یہ بل، جسے قانون بننے کیلئے ایران کی Guardian Council کے ذریعے منظور کیا جانا ضروری ہے، اِس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ IAEA کے ذریعے مستقبل میں کسی طرح کا معائنہ کرنے کیلئے، سپریم قومی سلامتی کونسل کی منظوری لینی ہوگی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔