ایران کی پارلیمنٹ نے، امریکہ کی طرف سے ایران کی تین نیوکلیائی تنصیبات پر بمباری کے بعد آبنائے ہرمز کے راستے تیل کے جہاز بھیجنے کا سلسلہ بند کیے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آج بتایا ہے کہ اِس سلسلے میں حتمی فیصلہ، قومی سلامتی کی سپُریم کونسل کرے گی۔ آبنائے ہُرمز، دنیا کی اُن تنگ جگہوں میں سے ایک ہے، جس سے تیل کی سپلائی کا دنیا کا پانچواں حصہ اور رقیق بنائی گئی قدرتی گیس کا تیسرا حصہ گزرتا ہے۔ ابھی تک زیادہ تر ماہرین کا اتفاق ہے کہ ایران، اِس نہر کے بہت زیادہ قریب نہیں جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ آج صبح امریکی کارروائی سے اِس نظریے میں تبدیلی آگئی ہے۔ یہ نہر، خلیجِ فارس کو بحیرئہ عرب اور بحرِ ہند سے ملاتی ہے۔ یہ نہر ایران کو عرب جزیرہ نما سے الگ کرتی ہے۔ اِس آبی گزرگاہ میں جہازوں کے آنے اور جانے کیلئے راستہ محض تین تین کلو میٹر ہے، جس کی وجہ سے یہاں حملوں کا خطرہ ہے اور اِس نہر کے بند ہوجانے کا اندیشہ ہے اور ایران کی پارلیمنٹ نے اب اِسے بند کرنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔
Site Admin | June 22, 2025 9:45 PM
ایران کی پارلیمنٹ نے ایرانی نیوکلیائی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، آبنائے ہُرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو تیل لے جانے والے جہازوں کا ایک اہم راستہ ہے۔ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل اِس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرے گی