April 26, 2025 9:44 PM

printer

ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر زبردست دھماکہ ہوا ہے، چار افراد ہلاک اور500سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں

جنوبی ایران میں بندر عباس کے نزدیک شہید رَجائی بندرگاہ پر ہوئے ایک زبردست دھماکے کے بعد کم از کم چار افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں بہت نقصان ہوا اور مغربی بندر عباس میں کچھ صنعتیں بھی متاثر ہوئیں۔سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق دھماکہ اُن کی کئی کنٹینروں میں ہوا جو شہید رجائی بندرگاہ کی مال گودی میں رکھے ہوئے تھے۔ ایران کی پیٹرولیم ریفائن اور تقسیم سے متعلق قومی کمپنی نے کہا کہ دھماکے میں تیل سے متعلق عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے کہ جب ایران نے عمان میں امریکہ کے ساتھ نیوکلیائی مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز کیا ہے۔