امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے اور ایک بڑا بیڑہ خلیج خطے کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس وَن پر ٹرمپ نے میڈیا کے لوگوں کو بتایا کہ اگر ایران لوگوں کو پھانسی دیتا ہے تو وہ پہلے سے بھی زیادہ سخت طریقے سے وار کریں گے۔
امریکہ کے صدر نے کہا کہ ایک بڑا بیڑا خلیج کی طرف جارہا ہے اور وہ دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان UAE میں سہ رخی بات چیت پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی وقت ملاقات ہونا ایک اچھی بات ہے اور وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے یہ کام کررہے ہیں۔ امریکہ کے صدر سوئٹزر لینڈ کے Davos میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے کے بعد واشنگٹن DC کے قریب مشترکہ بیس Andrews واپس آگئے تھے۔