ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر Qalibaf نے آج خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران میں جاری احتجاج کے معاملے پر اسلامی جمہوریہ پر حملے کرے گا تو امریکی فوج اور اسرائیل کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسپیکر Qalibaf کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اِس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگر حکام نے ملک گیر احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا تو ایران پر حملہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے پیچھے اُس کا ہاتھ ہے۔اس دوران، ایران میں حکومت مخالف ملک گیر احتجاج کو آج دو ہفتے سے زیادہ ہوگئے۔ اُدھر امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کی نیوز ایجنسی کے مطابق احتجاج کے دوران تشدد میں 200 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔