ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ایٹمی معاملے پر بات چیت کرنے سے اُصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ ایران کے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ امید ہے کہ یہ بات چیت جمعہ کو نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی اور یہ امریکہ کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات سے علیحدہ ہوگی۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی 2015 کے ایٹمی سمجھوتے کا حصہ تھے۔ امریکہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں 2018 میں اس سمجھوتے سے الگ ہوگیا تھا۔
Site Admin | July 21, 2025 2:44 PM
ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ایٹمی معاملے پر بات چیت کرنے سے اُصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے
