March 30, 2025 9:31 PM

printer

ایران نے اپنے نیوکلیائی پروگرام سے متعلق امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایران کے صدر Masoud Pezeskian نے آج کہا کہ تہران نے،امریکہ کے ساتھ اپنے ترقی پذیر نیوکلیائی پروگرام سے متعلق براہ راست مذاکرات کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔ البتہ، یہ عمان کے توسط سے باالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا یہ جواب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے روحانی پیشوا کو بھیجے گئے ایک خط کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران کے موقف میں ماضی کے مقابلے یہ ایک تبدیلی ہے جس میں امریکہ، دباؤ اور فوجی دھمکیاں کلیدی عناصر تھیں، جن کا حوالہ دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ عباس Araghchi نے کہا کہ باالواسطہ مذاکرات، ایک اختیار ہے، البتہ موجودہ صورتحال میں براہ راست مذاکرات ممکن نہیں ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ، ٹرمپ کے ذریعے 2018 میں 2015 کے نیوکلیائی سمجھوتے سے دست بردار ہونے کے بعد سے، باالواسطہ بات چیت تعطل کا شکار ہیں۔ ë

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔