ایران نے اپنے فضائی حدود پر لگی باقی سبھی پابندیاں ہٹا لی ہیں، جو اس سال جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی اُس کی لڑائی کے پیشِ نظر عائد کر دی گئی تھیں۔ ایران کی شہری ہوابازی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پھر سے جنگ سے پہلے کی سطح پر شروع ہو جائیں گی۔ اُس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ تہران کے محرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر پھر سے 24 گھنٹے پروازوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔
ایرانی فضائی حدود کو دوبارہ مرحلے وار پھر سے کھولنے کا عمل 26 جون کو شروع ہوا تھا۔ محرآباد کو چھوڑ کر ہوائی اڈّوں پر بتدریج معمول کی پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ایران نے تہران اور دیگر علاقوں میں اسرائیل کی فضائی کارروائیوں کے بعد 13 جون کو ابتدا میں اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔×